تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘کرتارپورراہداری کا کھولنا پاکستان کی طر ف سےامن کی خواہش کاعکاس ہے’

ننکانہ صاحب : وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ کرتارپورراہداری کا کھولنا پاکستان کی طر ف سےامن کی خواہش کاعکاس ہے، بھارتی حکومت نےسکھ یاتریوں کومحدود ویزے جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجازشاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپورراہداری کا کھولنا پاکستان کی طر ف سےامن کی خواہش کاعکاس ہے، پاکستان کی جانب سےسکھ یاتریوں کوتمام سہولتیں دی جارہی ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کرتارپور راہداری کوپہلے ہی کھول دیا تھا، ہم یاتریوں کےاستقبال کےلیےتیارتھے، بھارتیوں کو ویزا بھارت نے دینا ہے ، مذہبی رسومات پرکوئی پابندی نہیں لگانی چاہیے، ہم بھائی چارے کی فضا قائم رکھنا چاہتےہیں۔

کورونا کی صورتحال پر اعجاز شاہ نے کہا کہ شہری علاقوں میں کورونا زیادہ پھیل رہا ہے ، کورونا کے پیش نظر وزیراعظم نے جلسے ملتوی کردیے ، سیاسی جلسے ہماری حکومت نہیں کررہی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے مظفرآباد میں اس وقت لاک ڈاؤن ہے ، پی ڈی ایم کوجلسے کو اجازت نہیں ملی۔

نواز شریف سے متعلق وزیرداخلہ نے کہا کہ نوازشریف اپنی والدہ کو دفنانے بھی نہیں آئے، کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو واپس لائیں،وہ واپس آ کر مقدمات کا سامنا کریں اور ان کو جو سزا ہوئی ہے وہ آ کر جیل میں گزاریں۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاست چمکانے کی بجائے عوام کا خیال کرے ،آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت نےخود لاک ڈاؤن لگا رکھا ہے ، نواز لیگ آزاد کشمیر کی بجائے جلسے ملتان میں کر رہی ہے ۔

انھوں نے مزید کہا وزیراعظم نےکورونا لہر کےباعث تمام جلسے منسوخ کیے ، کورونا سے شرح اموات بڑھ گئی ، ملتان میں اموات کی تعداد زیادہ ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نےسکھ یاتریوں کومحدود ویزے جاری کیے لیکن پاکستان نے یاتریوں کی تعدادپرکوئی پابندی نہیں لگائی، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے۔

Comments

- Advertisement -