The news is by your side.

Advertisement

دھرنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرنے کے لیے مشاورت جاری

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کراچی آمد کے بعد پارٹی کے اہم رہنماؤں سے اسلام آباد میں دھرنے کی تاریخ اور انتظامات سے متعلق مشاورت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 30 اکتوبر دیے جانے والے دھرنے کی تاریخ میں توسیع کے بارے میں مشاورت کررہی ہے جس کے بعد دھرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی تاریخ میں تین دن تک کی توسیع کا ارادہ ہے لہذا عین ممکن ہے کہ اب دھرنا 30 اکتوبر کے بجائے تین دن موخر کرکے 3 نومبر کو کیا جائے۔

پارٹی رہنماؤن کے اجلاس میں عمران خان نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا استعفی لئےبغیرواپس نہیں آئیں گے،کشتیاں جلادیں ہیں اور اب واپسی ممکن نہیں،وزیراعظم کو اب منہ چھپانے کا موقع نہیں دیں گے۔

دریں اثناء تحریک انصاف کے سینیر وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کارکنوں کو راشن ساتھ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا استعفیٰ لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے چاہے کتنے ہی دن کیوں نہ لگ جائیں اس لیے کارکنان مکمل تیاری سے آئیں۔

قبل ازیں لاہور ایرپورٹ پر بات کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ڈی چوک کے دھرنے کے برعکس یہ دھرنا سرکاری دفاتر کو جانے والے شاہراہوں پر دیا جائے گا جب تک کہ وزیر اعظم یا تو استعفیٰ دے دیں یا پھر خود کو احتساب کے لیے پیش کردیں۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں