اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

عمران خان کا جاوید لطیف کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جاوید لطیف کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جہاں جاوید لطیف مدعو ہوں گے وہاں ہمارا کوئی رکن نہیں جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اور ن لیگ کے جاوید لطیف کے درمیان لڑائی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سخت فیصلہ لے لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ ایسے کسی بھی ٹی وی شو میں شرکت نہیں کرے گا جس میں جاوید لطیف کو بلایا گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کسی عوامی اجتماع میں بھی تحریک انصاف کا کوئی رکن یا لیڈر شرکت نہیں کرے گا جہاں جاوید لطیف کو مدعو کیا گیا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسی غیر اخلاقی حرکات کرنے والے افراد پر عوامی اجتماعات میں آنے پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔

انہوں نے مراد سعید کے خلاف بیہودہ زبان استعمال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کے بیان کو غداری قرار دینے پر تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان میں تلخ کلامی ہوگئی تھی۔

بعد ازاں اجلاس سے باہر آنے کے بعد رکن تحریک انصاف مراد سعید اور ن لیگی رکن جاوید لطیف آپس میں گتھم گتھا ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں