پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

پنجاب میں رینجرز کو لانا پڑے گا: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رینجرز کو لانا پڑے گا۔ پولیس چھوٹو گینگ سے نہیں لڑسکتی تو موٹو گینگ سے کیسے لڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کا کبھی ایک جھوٹ پکڑا جاتا ہے، کبھی دوسرا جھوٹ پکڑا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی وزیر اعظم کے گھر کا ملازم ہے۔ میرا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔ وزیر اعظم کا نہیں بھیجا۔ ن لیگ کی پرانی عادت ہے کہ جب یہ ہارنے لگتے ہیں تو ڈنڈے اٹھا لیتے ہیں۔ نواز شریف کو اپنے امپائر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی عادت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رینجرز کو لانا پڑے گا۔ پولیس تو چھوٹو گینگ سے نہیں لڑ سکتی تو موٹو گینگ سے کیسے لڑے گی۔

انہوں نے تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم ایک بار پھر سے شروع کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں