تازہ ترین

اے پی سی میں جانے کیلیے سوچ رہے ہیں، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں جانے کے لیے سوچ رہے ہیں۔

عمران خان نے زمان پارک میں غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک آدمی کا نام نہیں، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے لابنگ کر کے حسین حقانی اور دوسرے لوگوں کور کھوایا، یہ لوگ امریکا میں میرے خلاف لابنگ کرتے تھے، اپنے دورِ حکومت میں قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع غلطی نہیں بڑا بلنڈر تھا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے لوگوں کو پنجاب میں لایا جا رہا ہے جو 25 مئی واقعات میں ملوث تھے، جب بھی اسمبلیاں تحلیل ہونی تھی موجودہ نگراں حکومت بننا تھی، ایسا لگ رہا ہے انتخابات میں دھاندلی ہوگی، آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں انتخابات ہونے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی انتقامی کارروائیاں پہلے کبھی نہیں دیکھی، جب قانون کی عملداری ہوگی تو ملک آگے جائے گا؟

عمران خان نے کہا کہ حکومت توشہ خانہ میں پھنس گئی ہے، عدالت نے توشہ خانہ کی تفصیل مانگی جو نہیں دی گئی، نواز شریف میری نااہلی چاہتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ طالبان حکومت پاکستان مخالف نہیں، ہم دہشت گردی کے متحمل نہیں ہو سکتے، دنیا بھر میں دہشت گردی ہوتی ہے لیکن وہاں اے پی سی نہیں ہوتی۔

Comments

- Advertisement -