اسلام آباد پولیس نے شہر میں مقیم غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کیا، افغانی سہولت کار موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہیروں کےخلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے، اسلام آباد پولیس نے غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں آپریشن کیا، بری امام کے علاقے میں غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس نے بتایا کہ ملک میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کےخلاف آپریشن میں مزاحمت کے باعث ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ غیرقانونی آباد 2 افغان باشندوں اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک افغان باشندہ اور سہولت کار موقع سے فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے پاک افغان جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دریں اثنا افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستانی عوام نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانیوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے، افغانیوں نے پہلے پاکستان کےخلاف بلااشتعال جارحیت کی، پاک فوج نے کارروائی کرنے کی کوشش کی تو یہ مذاکرات کے پیچھے چھپ گئے۔
شہریوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو عوام اور افواج منہ توڑ جواب دیں گے، پہلے بھارت کو بھی جواب دیا گیا ہے۔
پاکستانی عوام نے کہا کہ اب اگر بھارت افغانستان کے ذریعے کچھ کرنا چاہے گا تو اسے بھی نتیجہ بھگتنا پڑےگا، بھارت کو ہم نے چائے پلائی تھی، اب افغانیوں کو گڑ والا قہوہ پلائیں گے۔
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


