غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے افغان سفارتخانے کے حکام سے پاکستانی حکام کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کی اپنے ملک واپسی کے سلسلے میں ہونے والی ملاقات میں پولیس، انتظامیہ اور افغان کمشنریٹ کے افسران نے شرکت کی۔
سفارتخانے کو غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے ٹی اوآرز سے آگاہ کیا گیا۔ افغان سفارتخانے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ملاقات کے دوران غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے معاملے پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ پاکستانی حکام کی مرضی سے واپس جانے والوں کو سہولت دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ جن افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا ڈیٹا افغان سفارتخانے کے ساتھ شیئر کیا جائےگا۔