منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ن لیگ اور پی پی کیخلاف غیر قانونی فنڈنگ کی تحقیقات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے خلاف غیرقانونی فنڈنگ کی تحقیقات شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے خلاف دائر غیر قانونی فنڈنگ کیس کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نےپیپلزپارٹی اور ن لیگ کو نوٹسزجاری کر دیے ہیں اور الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پی پی اور ن لیگ کوطلب کرلیا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتیں فنڈنگ ذرائع بتانےکی پابند ہیں‘چیف جسٹس

دونوں پارٹیوں کی غیرملکی فنڈنگ کی الیکشن کمیشن میں سماعت 26 نومبر کو ہوگی جب کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت بھی اسی روز کی جائےگی۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پی پی کو اسکروٹنی کمیٹی کےسامنے پیش ہونے کیلئے الگ الگ وقت دیاگیاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں