The news is by your side.

Advertisement

گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث اہم ملزم گرفتار

سانگھڑ: ایف آئی اے نے انسانی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹر فواد کے ساتھی ڈاکٹر ظفر جاوید کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق انسانی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث مفرور ڈاکٹر ظفر جاوید کو اُن کے آبائی علاقے سانگھڑ سے گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکٹر ظفر میو ہسپتال میں انیستھیزیا اسپیشلسٹ ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ڈاکٹر ظفر جاوید گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ڈاکٹر فواد ممتاز خان کے ساتھی ہیں اور  وہ گجرات،میرپور اور آزاد کشمیر میں ہونے والی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے ڈاکٹر ظفر جاوید کی گرفتاری کو اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے دوران تفتیش اہم شواہد ملنے کا امکان ہے کیو نکہ انہیں ڈاکٹر فواد کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

پڑھیں: ’’ لاہور : گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ گرفتار ‘‘

یاد رہے لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کی خبریں سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے اور پولیس کو احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد پولیس نے لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر گروہ کو گرفتار کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں