پشاور (28 ستمبر 2025): گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں مریضوں کو انستھیزیا دینے والے ایک کارندے ایمل خان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے ایک اہم کارروائی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایمل خان کو مردان سے گرفتار کیا گیا، جو انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ہے، ملزم کے خلاف متاثرہ شہری کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے۔
بنوں پولیس نے دہشت گردوں کو بڑا چیلنج دے دیا، آڈیو پیغام جاری
ترجمان نے بتایا کہ ملزم گردوں کی پیوند کاری میں مختلف مریضوں کو انستھیزیا دیتا تھا، اور اس نے مریضوں کی غیر قانونی پیوندکاری سے لاکھوں روپے بٹورے، اور وہ غیر قانونی پیوند کاری کے لیے پرائیویٹ اسپتالوں کا سہارا لیتا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق اس مکروہ دھندے میں متعدد افراد اور سہولت کار ملوث ہیں، دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


