(14 جنوری 2026): پنجاب سے کشمیر سیمت دیگر شہروں تک تیل کی غیر قانونی آئل چین کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
پی ایس او کے محمود کوٹ آئل ڈپو سے مختلف علاقوں کو ڈیزل کی غیرقانونی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے، بلوچستان کے لئے مخصوص ڈیزل غیرقانونی طور پر مری آزاد کشمیر تک پہنچائے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود کوٹ سے بلوچستان کے لئے تیل فراہمی پر اسپیشل فریٹ دیا جاتا ہے، بلوچستان ہارڈ ایریا ہونے کے باعث حکومت سپیشل فریٹ دیتی ہے، بلوچستان کے لئے مخصوص ڈیزل 25 روپے فی لٹر تک سستا ملتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے لئے مخصوص گاڑیاں اپنا ٹریکر اتار کر غیرقانونی کام میں مصروف ہیں، گاڑیوں پر لگے ٹریکر موٹر سائیکل پر لگا کر مقررہ منزل تک پہنچا دئیے جاتے ہیں بعد میں ہر گاڑی کی باقاعدہ ٹریکنگ رپورٹ بھی فراہم کی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رابطہ کرنے پر تاحال پی ایس او نے کوئی موقف نہیں دیا، رابطہ کرنے پر ایم ڈی پی ایس او کی جانب سے کوئی موقف نہیں دیا گیا۔
اوگرا کے ترجمان نے موقف دیا کہ بلوچستان کو اسپیشل فریٹ پر تیل کی فراہمی ایس او پیز کے تحت کی جاتی ہے، بلوچستان کو تیل کی فراہمی کی باقاعدہ ٹریکنگ رپورٹ مرتب کی جاتی ہے۔
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں


