The news is by your side.

Advertisement

ایٹمی مواد کے کنٹینرز کی جانچ پڑتال کیلئے تیز ترین اسکینرز کی تنصیب

کراچی : ایٹمی مواد کی غیر قانونی آمدورفت روکنے کے لیے حکومت نے نیشنل نیوکلئیر ڈیٹیکشن آرکٹیکچر نامی ادارہ قائم کردیا۔

ادارے کے پہلے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحمت اللہ وسترو ہوں گے، این این ڈی ائی کے قیام کا مقصد وسط ایشیائی  ریاستوں سے تجارت کھلنے کے بعد غیر قانونی کی آمد ورفت اور بھارت کے منفی پروپیگنڈوں کا سدباب کرنا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر رحمت اللہ وسترو نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں اور کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر جدید اسکینرز نصب کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ داخلی وخارجی راستوں پر اسکینرز کے ساتھ ریڈیو پورٹل مانیٹرز نصب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں کراچی پورٹ اور ائیرپورٹ پر رواں سال اکتوبر تک اسکینرز نصب کردیئے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور اور اسلام اباد میں اسکینرز نصب کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر رحمت اللہ وسترو کا کہنا تھا کہ اسکینرز نصب کرنے کے نتیجے میں کلئیرنس کا وقت پانچ دن سے گھٹ کر صرف ایک گھنٹہ ہوجائے گا۔

جدید اسکینرز فی گھنٹہ 120سے 150کنٹینرز کی اسکیننگ کی استعداد رکھتا ہے، داخلی اور خارجی راستوں پر اسکینر کی تنصیب سے اسمگلنگ مس ڈیکلریشن کا راستہ بند ہوگا۔

امپورٹ اور ایکسپورٹ کی سطح پر اسکیننگ سے داخلی اور خارجی کلئیرنس پوائنٹس پر دونوں اسکیننگ امیج کے ایک ہونے پر کنٹینر کو باقاعدہ این او سی جاری کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں