ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

غیر قانونی ہتھیاروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (8 نومبر 2025): صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فورتھ شیڈول کی فہرست اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا غیر قانونی اسلحہ، اسمگلنگ اور دہشتگردی کی روک تھام کیلیے بڑا قدم

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی اورغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں