تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

غیرقانونی ورکشاپ پر چھاپہ، 3 سو کلو سونا برآمد

ریاض : سعودی حکام نے جدہ میں غیر قانونی ورکشاپ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 3 سو کلو سونا برآمد کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت تجارت و وسرمایہ کاری کے افسران کی جانب سے گزشتہ روز غیر قانونی سونے کی تجارت کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں حکام نے بڑی مقدار میں سونا برامد کیا۔

افسران نے سعودی شہر جدہ کے علاقے الکندرہ میں واقع ایک گھر پر خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد چھاپہ مارا تو حکام دنگ رہ گئے کیونکہ گھر کے اندر بڑے پیمانے پر غیر قانونی ورکشاپ چل رہا تھا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی ورکشاپ میں ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے 7 افراد ملازمت کررہے تھے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ورکشاپ میں غیر قانونی طور پر زیورات تیار کیے جارہے تھے، جنہیں حکام نے ضبط کرلیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ضبط شدہ سونے کا وزن 3 سو کلو گرام ہے جسے جانچ کےلیے لیبارٹری بھیج دیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی افسران نے مزدوروں اور مالک کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا تھا، جس کے بعد عدالت میں ملزمان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں کرنے پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے افسران کوئی بھی شہری یا مقیم غیر ملکی لائسنس لیے بغیر زیورات کا کاروبار نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اس میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ باقاعدہ لائسنس حاصل کرکے ہی یہ کام شروع کریں۔

Comments

- Advertisement -