جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

کراچی میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کو واپس بھیجنے کا اصولی فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کی نگراں حکومت نے کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو واپس بھیجنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کی زیرِ صدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان، کچے میں آپریشن اور سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ کچے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے اجلاس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

آئی جی سندھ نے افغانیوں کے جرائم میں ملوث ہونے کی رپورٹ بھی پیش کی۔

خیال رہے کہ نگراں وفاقی حکومت نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلیے 31 اکتوبر تک کی مہلت دے رکھی ہے اور اس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں