تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں والی لڑکی

واشنگٹن : ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی کا قد 6 فٹ 9 انچ تک پہنچ گیا،میسی کیورین کا قد پیدائش کے وقت صرف 19 انچ تھا,میسی کیورین اس وقت دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں کے ریکارڈ کو بھی توڑ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی نے دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے، میسی کیورین کی ٹانگون کی لمبائی 53 انچ ہے جبکہ سابقہ ریکارڈ روس سے تعلق رکھنے والی ایکاٹیرنیا لیسینا کے پاس تھا جن کی ٹانگوں کی لمبائی 52.2 انچ تھی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابھرتی ہوئی ماڈل میسی کو اکثر چلتے ہوئے بہت خیال رکھنا پڑتا ہے تاکہ وہ دروازے سے ٹکرا نہ جائیں۔

میسی کی 55 سالہ والدہ ٹریسی نے بارکرافٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے احساس ہوا تھا کہ 18 ماہ کی عمر میں میری بیٹی دیگر بچوں کے مقابلے میں لمبی ہے اور اس وقت اس کا قد 2 فٹ 11 انچ ہوچکا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دور میں وہ دیگر ننھی بچیوں کے ساتھ کھڑی تھی تو وہ 2 سال کی بجائے زیادہ عمر کی لگ رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 یا 5 سال کی عمر میں اس کا قد ہر سال 5 انچ بڑھا جو کہ بہت زیادہ تھا جیسا ٹریسی بتاتی ہیں اس کی ٹانگیں ہمیشہ سے بہت لمبی تھیں،میں یہ کہنے کی عادی ہوگئی تھی کہ کبھی میری بھی ٹانگیں لمبی تھیں مگر اب ایسا نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ طویل قد میسی کے جینز میں موجود ہے، ان کی والدہ کا قد 5 فٹ 7 انچ ہے مگر ان کے والد کیمرون 6 فٹ 5 انچ جبکہ 17 سالہ بھائی جیکب 6 فٹ 3 انچ کا ہے۔

امریکی لڑکی اپنے لمبے قد پر فخر کرتے ہوئے کہتی ہے کہ شکر ہے کہ کچھ وقت کے لیے میرا قد بڑھنا رک گیاہے۔

Comments

- Advertisement -