منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

’’میں آسٹریلوی ٹیم کا نیا اوپنر ہوں‘‘، لبوشین کو ساتھی کرکٹر نے پیغام بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ڈیوڈ وارنر کی جگہ کو پُر کرنے کے لیے آسٹریلوی ٹیم نے نئے اوپنر کا انتخاب کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں وارنر کی جگہ اسٹیو اسمتھ اننگز کا آغاز کریں گے اور وہ اوپنر عثمان خواجہ کے نئے جوڑی دار ہونگے۔ آسٹریلوی سلیکٹر جارج بیلی نے اس بات کا اعلان بدھ کو کیا۔

انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اسٹیو اسمتھ بحیثیت اوپنر اننگز کا آغاز کریں گے۔ اچھی بات یہ ہے کہ وہ خود سامنے آئے اور انھوں نے کہا کہ اننگز کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے آسٹریلوی مڈل آرڈر بیٹر مارنس لیبوشین کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے ساتھی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کی جانب سے ٹیکسٹ میسج موصول ہوا ہے جس میں انھوں نے اطلاع دی کہ میں آسٹریلوی ٹیم کا نیا اوپنر ہوں۔ بحیثیت اوپنر آسٹریلیا کے لیے اننگز کا آغاز کروں گا۔

مارنس کا کہنا تھا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ ایک بہترین اوپنر ثابت ہونگے۔ انھوں نے جس نمبر پر بھی بیٹنگ کی ہے ان کا ریکارڈ شاندار ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی اوپنر کے طور پر آل راؤنڈر کیمرون گرین کا نام بھی لیا جارہا تھا تاہم قرعہ فعال اسمتھ کے نام نکلا۔ امکان ہے کہ کیمرون گرین ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز کے بعد آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وانر حال ہی میں ریٹائر ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی جگہ اسمتھ کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں