جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

‏’اپنے الفاظ پر افسوس ہے‘ وسیم خان نے غلطی مان لی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے میڈیا ارکان سے متعلق نامناسب زبان کے ‏استعمال پر غلطی تسلیم کرلی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں وسیم خان خان نے کہا کہ میڈیا کے بارے میں دیئے گئے ‏بیان میں الفاظ کا چناؤ مناسب نہیں تھا جس پر افسوس ہے، میڈیا سے تعلقات مزید مضبوط کرنے ‏کا منتظر ہوں امید ہے میڈیا نمائندگان اپنا میرے کام، کارکردگی اور خدمات پر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جاری اور نہ ختم ہونے والے الزامات میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ ‏وفاداری اور وابستگی پر حاوی آگئے تھے۔

- Advertisement -

وسیم خان نے کہا کہ میں میڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات استوار اور مزید مضبوط کرنے کا منتظر ہوں ‏لیکن مجھے امید ہے کہ و ہ اپنا تجزیہ اور سکروٹنی میرے کام، کارکردگی اور خدمات پر کریں ‏گے۔

واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی اور ‏دیگرعہدیداروں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کی جانب سے نجی ٹی وی پروگرام ‏میں پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس کے خلاف ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں ‏مذمت کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیاتھا۔

کراچی پریس کلب سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وسیم خان کی منطق سمجھ سے بالاتر ‏ہے،ایک ذمہ دارانہ عہدے پر فائز ہوتے ہوئے اس قسم کے بیانات کسی بھی طور مناسب نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں