سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی ولیمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایمان مزاری گزشتہ دنوں ساتھی وکیل عبدالہادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی۔
ایمان مزاری کی شادی اور رخصتی کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں جس میں انہیں ہلکے رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا گیا۔
دلہن ایمان نے گہری گلابی رنگ کا خوبصورت کشیدہ کاری کا لہنگا چولی اور دولہا ہادی نے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا۔۔
سوشل میڈیا پر اب ایمان کے ولیمے کی ویڈیوز بھی زیر گردش ہیں جس میں انہیں مرجنڈا رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ولیمے کی تقریب میں قوالی کی تقریب بھی سجائی گئی تھی جس میں ایمان کی والدہ شیریں مزاری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں




