The news is by your side.

Advertisement

عماد وسیم نے شادی کارڈ بھیجنا شروع کردیے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی شادی میں وزیر اعظم سمیت دیگر اہم شخصیات اور کھلاڑیوں کو مدعو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر حسن علی کے بعد آل راونڈر عماد وسیم اب دلہا بننے کی تیاری کررہے ہیں اس ضمن میں تمام معاملات حتمی مراحل میں بھی داخل ہوچکے۔

ذرائع کے مطابق عماد وسیم نے شادی کی تقریب کے دعوت نامے ارسال کرنا شروع کردیے، آل راؤنڈر نے وزیر اعظم عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید خان، تحریک انصاف کے ترجمان اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق کو شرکت کے لیے کارڈ بھیجا۔

علاوہ ازیں عماد وسیم نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا۔

عماد وسیم کی اہلیہ کا تعلق لندن سے ہے تاہم وہ شادی کے بعد اسلام آباد میں رہائش اختیار کریں گی، دونوں کی شادی والدین کی رضامندی سے ہورہی ہے، ثانیہ اشفاق بزنس گریجویٹ ہیں۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر عماد وسیم کا نکاح 24 اگست اور رخصتی 26 اگست کو ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی میں قومی کرکٹرز کی شرکت بھی متوقع ہے،  عماد وسیم کاؤنٹی کرکٹ میں ناتنگھم شائر کی نمائندگی کررہے ہیں مگر وہ شادی کے لیے  چھٹیاں لے کر شادی کے بعد ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں