ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی شادی کی تصاویر زیر گردش ہیں جس میں جوڑے کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شادی کے موقع پر عماد وسیم نے گولڈن رنگ لباس زیب تن کیا جبکہ نائلہ نے بھی اسی رنگ کی مناسبت سے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔

عماد وسیم کو ان کے مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا عماد وسیم نے دوسری شادی کا اعلان کیا اور لکھا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک کا سامنا کیا جب شادی کامیاب نہ ہوسکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan Abid (@shotbyhassan)

ان کا کہنا تھا کہ اس دور نے مجھے زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں میرے بچے مجھے عطا کیے، میں اپنے بچوں سے بہت محبت کرتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by R & S (@rskhan.studios)

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل اور اپنے والدین کی رہنمائی سے میں نے اب نائلہ سے شادی کر لی ہے، یہ قدم سوچ سمجھ کر اور واضح ارادے کے ساتھ اٹھایا گیا ہے تاکہ ایک ایسی زندگی کی بنیاد رکھی جا سکے جو سکون، استحکام اور باہمی احترام پر قائم ہو۔

واضح رہے کہ 28 دسمبر 2025 کو کرکٹر عماد وسیم نے پہلی بیوی ثانیہ اشفاق سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ انہوں نے ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں شادی کی تھی اور دونوں کے 3 بچے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں