منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

ہم دنیا سے مختلف کرکٹ کھیل رہے ہیں، عماد وسیم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم دنیا سے مختلف کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عماد وسیم نے کہا کہ بنگلادیشی اسپن وکٹیں بنا رہے ہیں، وہ گرین وکٹیں بنا کر اپنے فاسٹ بولرز کو بھی سپورٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بولڈ اسٹیپ اٹھانا پڑیں گے، بنگلادیش ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سیدھی سمت میں جارہا ہے، انہوں نے آسٹریلیا کو بھی شکست دی ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ ہمیں رائٹ ڈائریکشن میں جانا ہوگا اور ایسی وکٹیں بنانا ہوں گی جس سے ٹیم کو کامیابی ملے۔

یہ پڑھیں: پاکستان کا اگلا ٹی 20 کپتان کون ہوگا؟ سابق کرکٹر نے پیشگوئی کردی

سابق کرکٹر نے کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ لانگ ٹرم پلاننگ بنانی ہوگی تاکہ ٹیم کامیابی حاصل کرسکے، مکی آرتھر کا دور دیکھ لیں، ایسی وکٹیں نہیں بناتے تھے جو ہمیں سوٹ کریں بس ہم اچھی کرکٹ کھیلتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انگلینڈ میں ہی ان کے خلاف تین مرتبہ 350 سے زائد رنز بنائے ہیں۔

عماد وسیم نے کہا کہ 2019 سے ورلڈ کپ سے قبل ہم اچھا کھیل رہے تھے اور اب بالکل مختلف صورتحال ہے بطور کھلاڑی مجھے برا لگتا ہے کہ ہم مختلف ڈائریکشن میں جا رہے ہیں۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں