تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عماد وسیم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ فٹنس مسائل کو قرار دیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث آل راؤنڈر عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو ترجیح دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ محمد نواز کی فٹنس اور کارکردگی اس وقت اچھی جارہی ہے اور وہ ٹیم کے لیے بہترین چوائس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث آل راؤنڈر عماد وسیم کی کارکردگی پر فرق پڑرہا ہے، عماد وسیم جلد فٹنس مسائل پر قابو پاکر اسکواڈ میں واپسی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم کے گھر ننھی پری کی آمد

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف  3ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں کپتان بابراعظم، شاداب خان ، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر بیٹر)، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر بیٹر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 8، 10 اور 12 جون کو ملتان میں 3 ون ڈے کھیلے جائیں گے جبکہ کیریبیئن ٹیم 5 جون کو وطن پہنچے گی۔

Comments

- Advertisement -