site
stats
پاکستان

امام حسین کا چہلم، کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی

کراچی : امام حسین کے چہلم پر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں چھبیس گھنٹے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ لاہور میں بھی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بند ہوگی.

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں چہلم امام حسین کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت 2دسمبر رات10بجے سے 3دسمبر رات 12 بجے تک ڈبل سواری پرپابندی عائد رہی گی، حکام کا کہنا ہے کہ پابندی لگائے جانے کی وجہ سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ چہلم کے دو روز بعد ہی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے باعث شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جارہے ہیں.

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top