site
stats
پاکستان

امام حسین ؓ سے محبت کا بہترین اظہارحق کے لیے جینا و مرنا ہے، سراج الحق

press conference

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ نے باطل حکمرانوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جان قربان کی لیکن جبر کے سامنے سر نہیں جھکایا.

امیر جماعت اسلامی یوم عاشورہ کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حق کے لیے جینا اور حق کی خاطرمرنا امام حسین ؓ سے محبت کا بہترین طریقہ ہے.

سراج الحق نے کہا کہ غربت، مہنگائی، بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ حکمرانوں کا تحفہ ہیں یہاں عوام کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے ان مسائل کا حل اسلامی نظام میں پنہاں ہے.

انہوں نے کہا کہ کربلا حق و باطل کی جنگ تھی جس میں فتح حق کی ہوئی اور حق ہمیشہ کے لیے سربلند ہو گیا ہے اور باطل ہمیشہ کی طرح بےنام و بے توقیر ہوا.

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صبر، جدوجہد اور ایثار و قربانی درس کربلا ہے جس ایک مومن کو اپنے کردار کے لازمی جز بنانا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں‌ اسلامی نظام رائج کرنے کے لیے جہد مسلسل میں مصروف ہے اور اسلام پر حاصل کیے گئے ملک میں اسلامی نظام نافذ کرکے ہی رہے گی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top