تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے حرمین شریفین اقدار پروگرام کا افتتاح کردیا

ریاض : سعودی حکام نے حرمین شریفین اقدار پروگرام کوحرمین پریزیڈنسی کے ماتحت کام کرنے والے 90 دوسرے پروگراموں میں شامل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کی ذمہ دار جنرل پریزیڈنسی کے چیئرمین اور امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے حرمین شریفین اقدار کے عنوان سے ایک نئے پروگرام کا افتتاح کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام حرمین پریزیڈنسی کے ماتحت کام کرنے والے 90 دوسرے پروگراموں میں شامل ہوگا، حرمین شریفین اقدار پروگرام کا مقصد 1440ھ کے حج سیزن میں عازمین حج کی رہ نمائی کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حرمین پریزیڈنسی کے زیرانتظام دیگر پروگرامات میں آئمہ و موذنین حرمین، تراجم لغات، طواف امور، گائیڈنس ،آڈیو ویڈیو پروڈکشن، مصاحف اور کتب اور مسجد حرام کی انتظامی امور سے متعلق پروگرامات شامل ہیں۔

ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے حرمین شریفین اقدار پروگرام کے ذریعے عازمین حج کی ہر ممکن رہ نمائی اور حجاج کی سہولت کی خاطر کی جانے والی مساعی کو کامیاب بنانے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین اقدار پروگرام کے ذریعے حج کے موقع پر گڈ گورننس کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ حجاج کی قیام گاہوں اور ان کے مناسک حج کے موقع پر حجاج کی ہر معاونت کو یقینی بنانا اور انہیں ہرممکن رہ نمائی مہیا کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -