تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان مقامات مقدسہ کی حفاظت کی صلاحیت رکھتا ہے، امام کعبہ

نوشہرہ : امام کعبہ صالح محمد بن ابراہیم نے کہا ہے کہ اسلام پوری انسانیت کےلئے خیر کا دین ہے اورعلمائےکرام نبی کریم ﷺکی تعلیمات کولےکرآگےبڑھ رہےہیں جب کہ مدارس لوگوں کودہشت گردی سے دوررہنےکی تعلیمات دے رہے ہیں۔

امام کعبہ صالح محمد بن ابراہیم جمعیت علمائے اسلام کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پرمنعقد کردہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان اور ان کے رفقاء وعلماء کی اس خدمت کوتکریم کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کے معترف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اجتماع نے امن اورسلامتی کا پیغام دیا ہے جو کہ اسلام کا اولین پیغام ہے یعنی امن و سلامتی اور عافیت کا دین جس پر سربراہ مولانا فضل الرحمن ، انتظامیہ اور رضاکار مباک باد کے مستحق ہیں ایسے منظم اجتماع منعقد کرانے پر جمعیت علمائے اسلام مبارک باد کی مستحق ہے اورجےیوآئی کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اسلام پوری انسانیت کےلئے خیر کا دین ہے جسے دنیا کے کونے کونے میں پھیلانے کا کارِ خیر علمائے اکرام کر رہے ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور مدارس کے ذریعے قرآن و سنت کی تعلیم کو عام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دین کی ترویج میں مدارس بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں اوردنیا بھرمیں حق کی تعلیم لوگوں تک پہنچارہے ہیں جب کہ یہ مدارس ہی ہیں جو لوگوں کودہشت گردی سے دوررہنے کی تعلیمات دے رہے ہیں۔

امام کعبہ نے کہا کہ ہم اپنےمقامات مقدسہ کی حفاظت سے آنکھیں نہیں پھیرسکتے اور مقامات مقدسہ کی حفاظت پرپاکستان کےمؤقف کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں کیوں کہ پاکستان مقامات مقدسہ کی حفاظت کرنےکی صلاحیت رکھتاہے اور یہ اعزاز اسے تمام مسلم ممالک سے ممتاز کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہہمیں احساس ہےکہ امت بہت مشکلات سےگزررہی ہے اس لیے ہوشیار رہیں آپ کےاورنبی ﷺکاراستہ کاٹنےکی کوششیں ہورہی ہے اور مقامات مقدسہ کی حفاظت اورآپس میں رابطہ بھی پیدا کریں۔

بعد ازاں امام کعبہ صالح محمد بن ابراہیم نے اختتامی دعا کرائی، اس موقع پررقت آمیز مناطر دیکھنے میں آئے اور کئی شرکاء آبدیدہ ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -