تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

کراچی میں امام مسجد کو قتل کردیا گیا

کراچی میں ڈاکوؤں نے امام مسجد کو بھی نہ بخشا اور موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر انہیں قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے امام مسجد کو بھی نہ بخشا اور ِخیر آباد کے علاقے میں مسلح موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر انہیں قتل کردیا۔

مقامی مسجد میں پیش امام حافظاللہ گھر سے دوا لینے کلینک گئے تھے کہ پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان انہیں لوٹنے آگئے۔ اس موقع پر انہوں نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر ملزمان نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اسپتال پہنچایا اور جائے واردات کا معائنہ کیا جہاں سے اسے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments