لاہور: پنجاب میں مقامی معززین پر مشتمل مزید موثر مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں پر اتفاق کیا گیا، آئمہ کرام کے وظائف کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ امن و امان کے لئے ریاست، علما اور معززین ایک صف میں ہیں، حکومت پنجاب نے مساجد کے نظام کو عوامی امانت بنا دیا ہے، اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مساجد کے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے فارم کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔
ہر تحصیل آفس میں خصوصی کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں، آئمہ کرام کو وظیفہ کیلئے فارم مینوئل اور ڈیجیٹل دونوں شکل میں جمع کرانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
وظائف کی ادائیگی کا عمل چند ہفتوں میں شروع ہو جائیگا، 20 ہزار 863 دینی مدارس کا ڈیٹا، 56 ہزار مساجد کی جیو ٹیکنگ اور نمبرشماری مکمل کرلی گئی ہے، محکمہ اوقاف کی زیر نگرانی مساجد میں یکجہتی، ہم آہنگی اور مذہبی بھائی چارے کا نیا دور شروع ہوگا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 284مساجد میں محکمہ اوقاف اور 47 مساجد میں دیگر آئمہ کرام امامت پر مامور ہیں، آئمہ کرام کی دینی اور ملی خدمات کے پیش نظر وظائف میں اضافہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لئے افغان شہریوں کو املاک کرایہ پر دینے والے 64 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
افغان باشندوں کے کاروباری تعلق ثابت ہونے پر تین فیکٹری مالکان کیخلاف مقدمات درج کیا گیا ہے، پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی نشاندہی کے لئے 45 ہزار سے زائد مقامات پر چیکنگ کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو امام مسجد الحرام کا اہم پیغام


