تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لاہور: امام مسجد کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں نامعلوم افراد نے ملنے کے بہانے امام مسجد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں دلخراش واقعے نے ہر ایک کو اشک بار کردیا ہے، پولیس کے مطابق مسجد کے کوارٹر میں مقیم امام مسجد کو تیز دھار آلے سے قتل کردیاگیا ہے۔

امام مسجد کے قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ مقتول امام آصف ملتانی کالونی کی مسجد میں امامت کراتےتھے، رات گئے نامعلوم افراد مسجد کے کوارٹر میں امام مسجد سےملنے آئے تھے، بعد ازاں انہیں قتل کردیا گیا اور ملزمان فرار ہوگئے، واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے شالیمار میں امام مسجد کےقتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعےمیں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مقتول امام مسجد کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

Comments

- Advertisement -