جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

برطانیہ میں کم عمر جوڑے کا نکاح پڑھانے والے امام کو سزا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں کم عمر جوڑے کا نکاح پڑھانے والے امام کو سزا سنادی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ میں کم عمری کی شادی پر پابندی کے قانون کے تحت پہلا فیصلہ آیا ہے، نارتھمپٹن کی مسجد میں کم عمر جوڑے کا نکاح پڑھانے والے امام کو سزا سنائی گئی ہے۔

52 سالہ اشرف عثمانی نے دو 16 سالہ بچوں کا نکاح پڑھایا تھا۔

اشرف عثمانی نامی امام مسجد نے نارتھمپٹن کراؤن کورٹ کو بتایا کہ انھیں علم نہیں تھا کہ نکاح پڑھانے کی تاریخ سے نو ماہ قبل انگلینڈ میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال کر دی گئی تھی۔

کیس حفاظتی خدشات کے بعد نارتھمپٹن شائر پولیس کے سامنے آیا، پراسیکیوشن نے بچوں کی شادی کرانے کے 2 الزامات عائد کیے، اشرف عثمانی نے عدالت میں جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد انہیں 15 ہفتے قید کی سزا سنائی گئی جو ایک سال کے لیے معطل کردی گئی ہے تاہم کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کی صورت میں جیل پہنچایا جائے گا۔

عدالت نے 150 پاؤنڈ عدالتی اخراجات اور وکٹم سرچارج کا بھی حکم دیا، عدالت نے متاثرین کی شناخت کو زندگی بھر کے لیے خفیہ رکھنے کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ نیا قانون فروری 2023 میں نافذ تب سے 18 سال سے کم عمر میں شادی غیرقانونی ہے، والدین کی اجازت کے باوجود بھی 16 اور 17 سال کے افراد کی شادی ممنوع قرار دی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں