اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اوپنر بیٹر امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے اوپنر بیٹر امام الحق نے 5000 انٹرنیشنل رنز مکمل کرلیے ہیں۔

30 سالہ کھلاڑی نے تینوں فارمیٹس میں 4996 بین الاقوامی رنز بنائے تھے جن میں 1823 رنز ٹیسٹ میں۔ 3152 ون ڈے اور 21 رنز ٹی 20 کے شامل ہیں۔

امام الحق نے پہلی اننگز کے نویں اوور میں اولی رابنسن کو باؤنڈری مار کر اپنے 5000 انٹرنیشنل رنز مکمل کیے ہیں اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 30 ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں انضمام الحق، یونس خان، جاوید میانداد اور عمران خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امام انگلینڈ کے خلاف پہلے دن کے دوسرے سیشن میں جوش ٹونگ کی گیند پر 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور وہ 107 انٹرنیشنل میچز میں 12 سنچریوں اور 31 نصف سنچریوں کی مدد سے 5038 رنز بناچکے ہیں اور ان کی بیٹنگ اوسط 41.29 ہے۔

امام الحق نے عبداللہ شفیق کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 91 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اس کے بعد قومی ٹیم سنبھل نہ سکی اور عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہوتے ہی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں