پاکستان کے اوپنر بیٹر امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ میں بھارتی کھلاڑی کا متبادل بن گئے۔
بھارت کے کئی کھلاڑی انگلینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے میں مصروف ہیں جن میں ایشان کشن، تلک ورما، یزویندر چہل اور سائی کشور شامل ہیں۔
چنئی سپر کنگز کے کپتان رتوراج گائیکواڈ نے بھی کلب یارکشائر سے معاہدہ کیا تھا لیکن چند روز قبل ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنا نام واپس لے لیا۔
اب گائیکواڈ کی جگہ یارکشائر نے پاکستان کے اوپنر امام الحق کا انتخاب کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اب گائیکواڈ کی جگہ امام کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ 28 سالہ امام الحق انٹرنیشنل کرکٹ میں تین ٹیسٹ سنچریاں اور 9 ون ڈے سنچریاں بناچکے ہیں۔
Yorkshire County Cricket Club is delighted to announce the signing of Pakistan international Imam Ul-Haq for the remainder of the season
The multi-format international will be available for selection ahead of this week’s clash with Surrey.
More https://t.co/h0Bj3dHvAg pic.twitter.com/diS86E1IsK
— Yorkshire CCC (@YorkshireCCC) July 21, 2025
امام اس سے قبل 2022 میں سمرسیٹ کے لیے کھیل چکے ہیں۔
یارکشائر کو امید ہے کہ ان کا تجربہ ڈومیسٹک سیزن کے اختتام تک ان کی ریڈ بال اور 50 اوور کی مہم کو تقویت دے گا۔
یارکشائر کے کرکٹ کے جنرل منیجر گیون ہیملٹن نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ امام نے ہمارے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے اور وہ فوری طور پر دستیاب ہوں گے۔ اگرچہ ہم فطری طور پر مایوس تھے کہ روتوراج ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے لیکن ہمارے پاس امام کی شکل میں بین الاقوامی سطح پر ثابت ہونے والا ایک غیر معمولی کھلاڑی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


