پاکستان کے اوپنر بلے باز امام الحق نے ہنستے مسکراتے شادی کا پلان بتا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں میزبان نجیب سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ممکن ہے اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں شادی ہو جائے، گھر والے بہت پیچھے پڑے ہیں کہ شادی کر لو ان کا خیال ہے شادی کا یہ بہترین وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میں کیریئر میں سیکھ کر رہا ہوں چاہتا ہوں پہلے کرکٹ پر پوری توجہ مرکوز رکھوں، بابر اور میں نے دیکھا کہ حال ہی میں جن کھلاڑیوں کی شادیاں ہوئی ہیں وہ فیملی کے ساتھ ہی مصروف رہتے ساتھی کھلاڑیوں کی صورتحال دیکھ کر سوچا ہے کہ فی الحال ہم ایسے ہی ٹھیک ہیں۔
امام الحق نے بتایا کہ جانوروں کا شوق بہت ہے لیکن ڈر بہت لگتا ہے جانور لینے منڈی نہیں جاتا بس دور دور سے دیکھتا ہوں جیسے بلیاں مجھے پسند ہیں لیکن میں اسے گود میں نہیں لے سکتا مجھے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں امام الحق نے کہا کہ اگر کوئی برانڈ لاونچ کیا تو اس کا نام پرچی رکھوں گا، پاکستان میں لوگ مکی آرتھر سے جلتےہیں۔