پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

امام الحق کی سنچری، پاکستان نے ایک وکٹ پر 245 رنز بنالیے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنالیے۔

- Advertisement -

 پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 105 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، عبداللہ شفیق 44 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر کپتان پیٹ کمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد سینئر بلے باز اظہر علی کریز پر آئے اور امام الحق کے ساتھ مل کر آسٹریلوی بولرز کے سامنے ڈٹے رہے۔

امام الحق نے شاندار 132 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 15 چوکے اور دو چھکے شامل ہیں، اظہر علی نے بھی 64 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیلی، دونوں بلے باز کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ اسپنر نیتھن لائن حاصل کرسکے، فاسٹ بولر مچل اسٹارک، ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں