جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

پیش امام کے گھر میں چوری، چور 48 تولہ سونا 90 لاکھ نقد لے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (21 جنوری 2026): شہر قائد کے علاقے شرف آباد، عالمگیر ہائٹس میں پیش امام کے گھر چوری کی ایک بڑی واردات ہوئی ہے، جس میں انھیں بڑی مقدار میں سونے اور نقدی سے محروم کیا گیا۔

پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں پیش امام نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ان کے گھر میں نقب لگا کر کروڑوں روپے کا سونا اور 90 لاکھ کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نیو ٹاؤن تھانے میں اس چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مالک مکان کے مطابق ’’میں 18 جنوری کی شام 6 بجے اپنی فیملی کے ساتھ والدہ سے ملنے دھورا جی گیا تھا، جب رات 1 بجے کے بعد واپس آیا تو پڑوسی نے کہا کہ آپ کے گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔‘‘

مالک مکان کے مطابق دروازوں کے لاک وغیرہ ٹھیک تھے، اور کمرے میں 2 ہینڈ بیگ پڑے ہوئے تھے، کمرے میں مزار کی چادریں بکھری پڑی تھیں، اور سامان بکھرا پڑا تھا۔


کراچی پولیس دفتری اوقات میں موٹر سائیکل سواروں کو روک کر بائیو میٹرک تصدیق کرنے لگی


انھوں نے بتایا ’’امانتاً رکھے ہوئے 90 لاکھ روپے غائب تھے، سونے کے طلائی زیورات 48 تولہ بھی غائب تھے، چور میرے فلیٹ سے کیش اور سونا چوری کر کے لے گیا، قانونی کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔‘‘

دوسری طرف کراچی میں مندر کو توڑ کر مورتیاں، چاندی اور کیش چرانے والا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈولی کھاتہ پیر ٹول مندر میں 14 جنوری کو واردات ہوئی تھی، دو ملزمان نے مورتیاں اور پوجا کا سامان چوری کیا تھا، ملزمان پیتل تانبے کے برتن اور چاندی کی جیولری بھی لے اڑے تھے۔ مندر کے پجاری سرکاری ملازم نے مددگار 15 پولیس کو رپورٹ کی تھی۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں