تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستانی اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا

پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے اپنے مرض کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے خطرناک بیماری سے لڑ رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایمان علی نے اپنی بیماری اور کیریئر کے حوالے سے ایک طویل پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ’ملٹی پل اکلیروسز‘ کے مرض میں مبتلا ہیں جو عام بیماریوں کے مقابلے میں خطرناک ہے، اس کے باوجود وہ اپنے کیریئر کے ساتھ زندگی کی بھرپور جدوجہد کررہی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس کے ساتھ انہوں نے دو ہیش ٹیگ ’انتظار نہ کرو‘ اور لیٹس بیٹ ایم ایس استعمال کیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ سنہ 2006  میں اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں، ہر میگزین کے سرورق پر اُن کی تصویر شائع ہوتی تھی، ایسے میں ہدایت کار شعیب منصور نے انہیں فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی۔

اداکارہ نے بتایا ’ان ہی دنوں میری طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد کچھ ٹیسٹ ہوئے جن میں ’ملٹی پل اسکلیروسز‘ جیسی تکلیف دہ بیماری کی تشخیص ہوئی، یہ میری زندگی کا سب سے بڑا چیلنج تھا کیونکہ عام آدمی اس بیماری کے حوالے سے کچھ بھی نہیں جانتا اور نہ ہی اُسے اس کی سنگینی کا اندازہ ہے‘۔

مزید پڑھیں: ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی استقبالیہ تقریب

ایمان علی کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو علم نہیں کہ اس بیماری کے ساتھ زندگی گزارنا کتنا اذیت ناک ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ بیماری کے دوران اسکرپٹ پڑھتے وقت اچانک سب کچھ دھندلا نظر آنے لگتا تھا، آٹھ گھنٹے سونے کے باوجود تھکن دور نہیں ہوتی اور ایک ہی خوف رہتا تھا کہ دن کیسا گزرے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ کسی نے میری حوصلہ افزائی نہیں کی اور نہ ہی میری جدوجہد کا اعتراف کیا کیونکہ اس دوران میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری، کام کرتی رہی اور ازدواجی زندگی کا آغاز بھی کیا۔

ایمان علی نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو خیال رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کو کسی بھی بیماری کی علامت ظاہر ہو تو اُسے ہرگز نظر انداز نہ کریں بلکہ فوراً نیورو لوجسٹ سے رابطہ کریں، کیونکہ بروقت تشخیص کی وجہ سے  آپ زندگی بھر کی معذوری سے بچ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آج سے ہی اپنی طاقت خود بنو اور ایم ایس ’ملٹی پل اسکلیروسز‘ کو شکست دینے میں اپنی طاقت خود ہی بنو۔

یاد رہے کہ اداکارہ  گزشتہ 15 برس سے اس مرض سے جنگ لڑ رہی ہیں، مگر انہوں نے اس دوران انہوں نے کئی فلموں ، ڈراموں اور پروجیکٹس میں کام کیا۔

مزید پڑھیں: ایکشن، سسپنس اور رومانس سے بھرپور فلم ” ٹچ بٹن ” کا ٹیزر ریلیز

واضح رہے کہ اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ میں ایمان علی فرحان سعید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، یہ فلم عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں