The news is by your side.

Advertisement

ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی استقبالیہ تقریب

لاہور: پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی شاندار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں اداکاروں کی شرکت نے چار چاند لگادئیے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ماڈل و اداکارہ ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قریبی عزیز سمیت شوبز ستاروں نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔

استقبالیہ تقریب میں علی ظفر اور فرحان سعید نے اپنی آواز کا جادو جگایا، عروہ حسین، حسن شہریار، ثروت گیلانی اور دیگر ستاروں نے خوب دھوم مچایا۔

تقریب میں ایمان علی اور بابر بھٹی بھی رقص کرتے نظر آئے اور مہمانوں کے سامنے بابر بھٹی نے اپنی دلہن سے محبت بھرے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

تقریب میں دلہا دلہن کی درجنوں تصاویر لی گئیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں پسند کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سپر ماڈل ایمان علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

واضح رہے کہ اداکار عابد علی کی صاحب زادی ایمان علی کی شادی کا آغاز لاہور میں مہندی سے ہوا جس میں سب سے پہلے دونوں کا نکاح پڑھایا گیا۔

ان کی شادی کا حق مہر 25 لاکھ روپے رکھا گیا تھا اور شادی کی تقریب میں بھی شوبز ستاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی تھی۔

View this post on Instagram

That’s a wrap folks! 🎊 Actress and model Iman Ali married Babar Bhatti, and everyone is going gaga over her wedding events and bridal style 💃🏻😍 We personally loved her walima/reception look the most, we thought she looked like a true queen! 👑 Tap for the details of her look 👇🏽 ——————————————————————— #speakchic #pakistan #pakistani #pakistaniblogger #pakistanibloggers #baiman #imanali #imanaly #favoritecelebrity #pakistanicelebrities #pakistanicelebrity #pakistanicelebs #pakcelebrities #pakistanimodels #pakistanibrides #pakistanibridalwear #pakistanibride #pakistanibridals #pakistanibridal #alizafar #irfanahson #neemarjewels #mehdicouture #athershahzad #pakistaniweddings #pakistaniwedding #pakistaniweddingdress #pakistanibrides

A post shared by Speak Chic (@speak.chic) on

ماڈل و اداکارہ ایمان علی کے شوہر بابر بھٹی نشان حیدر کا اعزاز پانے والے شہید میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایمان علی نے اپنے کیریئر کا آغاز باحیثیت ماڈل کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی اپنے قدم جمائے اور کئی مشہور فلموں خدا کے لیے، بول اور ماہ میر میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں