جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (15 جنوری 2026): متنازع ٹویٹ کیس میں عدالت نے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمان وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی تاہم وہ دونوں آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کو پیش ہونے کے لیے عدالت میں وقفہ دیا، تاہم وہ وقفے کے بعد بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے وقفے کے بعد سماعت شروع کرتے ہوئے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی اور دونوں ملزمان کا حق جرح ختم کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر کے انہیں جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا اور کل ملزمان کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

جج افضل مجوکہ نے کہا کہ کل ملزمان کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں