تازہ ترین

عرب ممالک شاہانہ طرز زندگی اوراضافی اخراجات ترک کریں، آئی ایم ایف

دبئی : سربراہ آئی ایم ایف کرسٹین لیگارڈ نے کہا ہے کہ عرب ممالک کو معیشت کی زبوں حالی سے محفوظ رہنے کے لیے اضافی اخراجات کو کم کرنا ہوگا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا، سربراہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کو کسی اور سے نہیں بلکہ بے روزگاری، ترقی کے کم مواقع اور غیر ضروری اخراجات کی عادت سے خطرہ ہے.

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے کہا کہ اگر عرب ممالک اس پیچیدہ صورت حال سے نکلنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے اضافی اخراجات کو کم کرتے ہوئے مستحکم پیداواری عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔

کرسٹین لیگارڈ کا کہنا تھا کہ معیشت کو بحال رکھنے کے لیے ملکی پیداوار میں ترقی سے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنا ہوں گے اور ملک کے اندر موجود صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھانا چاہیے.

انہوں نے مزید کہا کہ عرب ریاستوں اپنے حکومتی اداروں میں ملازمین کے اضافی معاوضوں اور رعایتوں کو بھی ختم کرنا ہو گا کیوں کہ ایسے اقدامات سے ہی ملکی اخراجات میں کمی واقع ہو سکے گی.

سربراہ آئی ایم ایف نے کہا کہ عرب ممالک کو اپنے شاہانہ طرز زندگی پر بھی نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے اضافی اخراجات سے جان چھڑانی ہوگی.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -