ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

مذاکرات میں اہم کامیابی، آئی ایم ایف ترقیاتی بجٹ 2 سو ارب بڑھانے پر راضی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفاق کا ترقیاتی بجٹ 1126 سے بڑھا کر 1326 ارب کرنے پر آمادہ ہو گیا اور حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کیلئے پی ایس ڈی پی حجم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ڈی پی کا حجم 11 سو 26 ارب روپے سے بڑھا کر 13 سو 20 ارب مختص ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے پی ایس ڈی پی میں 2 سو ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، پی ایس ڈی پی میں سندھ اور ایس ڈی جیز کیلئے بھی رقم بڑھائی گئی ہے، دو سو ارب روپے پی ایس ڈی بڑھانے کیلئے حکومت نے مالیاتی گنجائش نکالی ہے۔

پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان بجٹ پر انتہائی اہم مذاکرات ہوئے ہیں۔

تجویز

وفاقی بجٹ 2026-27 بروز بدھ 10جون کو پیش کرنے کی متفقہ سفارش پر وزیراعظم کو تجویز بھجوا دی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پیپلز پارٹی قیادت سے مشاورتی ملاقات ہوئی جس میں اخراجات، ترقیاتی منصوبوں اور پی ایس ڈی پی کی ترجیحات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

دفتر نائب وزیراعظم کے مطابق ملاقات میں مالیاتی استحکام، عوامی فلاح، ترقیاتی اقدامات اور جامع معاشی نمو پر تبادلہ خیال ہوا اور بجٹ 2026-27 میں عوامی فلاح اور پائیدار اقتصادی ترقی کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا گیا۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں