اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

بجلی ٹیرف میں ردوبدل: آئی ایم ایف کا کم آمدنی والے طبقے کے لیے بڑا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجلی ٹیرف میں اضافے کا بوجھ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پر نہ ڈالا جائے، ٹیرف میں ردوبدل سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان بجلی ٹیرف میں مجوزہ تبدیلیوں پر بات چیت جاری ہے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ٹیرف میں اضافے کا بوجھ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پر نہیں ڈالنا چاہیے۔

نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ پروگرام اہداف کے اندر ہے، نقصانات میں کمی اور ریکوریز میں بہتری سے سرکلر ڈیٹ کنٹرول میں ہے، جبکہ قیمتوں میں اضافے کے فیصلوں کے میکرو اکنامک استحکام اور مہنگائی پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

رائٹرز نے خبردار کیا ہے کہ مجوزہ بجلی ٹیرف میں ردوبدل سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پاکستان سات ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام میں شامل ہے اور پروگرام کی شرائط پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں