اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی ہے۔
واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے لیے موجودہ قرض پروگرام کی چوتھی قسط ایک ارب ڈالر کی منظور کی گئی ہے۔
اجلاس میں پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی پروگرام آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر قسط بھی منظور کی گئی ہے۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کو7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف اور 1.4 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت قسط ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر ای ایف ایف پروگرام کی تیسری جائزہ رپورٹ کامیاب ہوچکی ہے۔
یہ پڑھیں: پاکستان کیلیے 8 مئی کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط منظور ہونے کا امکان
پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر ایکسٹینڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام کی 1 ارب ڈالر ملنے چوتھی قسط ملنے کا قوی امکان ہے جب کہ آر ایس ایف کے دوسرے جائزہ کے بعد 21 کروڑ ڈالر اضافی ملیں گے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کیساتھ 27مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔
ایگزیکٹو بورڈ نے اگر پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے تو جلد موصول ہوجائیں گے۔ آئی ایم ایف 1.2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ نمبر ون میں منتقل کرے گا۔
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


