عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو چھٹی قسط کے تحت ایک ارب ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ خوشی ہےآئی ایم ایف نےچھٹی قسط کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف نےپاکستان کیلئےجاری پروگرام میں قسط منظور کی پاکستان کوچھٹی قسط کےتحت ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
I am pleased to announce that IMF Board has approved 6th traunche of their programme for Pakistan.
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) February 2, 2022
وزیراطلاعات فوادچوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ آئی ایم ایف نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کرلیا ہے آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب ڈالرکی قسط کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے سے معیشت کےاستحکام اوراصلاحات کےعمل میں مددملےگی۔
الحمدللّٰہ IMF Board نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا ہے اور پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے, اس فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی ۔۔ https://t.co/OlCRJlusOm
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 2, 2022
معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ اللہ کاشکر ہے،آئی ایم ایف کی قسط سےمعیشت میں بہتری آئےگی اس کامیابی میں بلاول اورشہبازشریف کی خاموش حمایت کےشکرگزار ہیں بلاول اورشہبازشریف نے اپنے اپنے سینیٹرز کو غیرحاضررکھاتا کہ بل پاس ہوں۔
شہبازگل نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی صاحب کابھی شکریہ، ان کی اطلاع کیلئےعرض ہےعمران خان نے این آراو پھر بھی نہیں دینا۔