ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف کا الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف کے ساتھ 5ویں قسط کے لیے مذاکرات ہوئے جس میں الیکٹرک گاڑیوں پر17 کے بجائے ایک فیصد سیلز ٹیکس پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں پر اور ان کے پرزہ جات پر ایک فیصد سیلز ٹیکس امتیازی ہے،نئی آٹو پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں اور ان کے پرزہ جات پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔

Follow US on ARY Tube

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے سے ایک کروڑ کی الیکٹرک گاڑی پر سیلز ٹیکس ایک لاکھ کے بجائے 18 لاکھ روپے عائد ہوسکتا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں لگژری آئٹم ہے ان پر سیلز ٹیکس کی رعایت مناسب نہیں۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے اعتراضات کے مطابق آٹو پالیسی کے مسودے میں تبدیلی کا امکان ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں