The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کی معاشی حالت پہلے سے بہتر ہے،آئی ایم ایف چیف، وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی چیف کرسٹین لاگارڈ پاکستان پہنچ گئیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل گیا ہے، پاکستان معاشی اعتبار سے پہلے سے بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ نے وزیراعظم نواز شریف سے پرائم منسٹر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں آئی ایم ایف چیف نے کہا کہ معاشی لحاظ سے پاکستان کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہے، آئی ایم ایف پروگرام کا مکمل ہونا پاکستان کے امیج کے لیے بہتر ہے۔

کرسٹین لاگارڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی شرح نمو میں بتدریج اضافہ ہوا، مالی خسارہ کم ہوا اور افراط زر میں بھی مسلسل کمی ہورہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ملکی معشیت کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کی مدد کو سراہا۔

یاد رہے کہ کرسٹین لاگارڈ پاکستان میں ہونے والی سنٹرل ایشین ریجنل اکنامک کوآپریشن کے اجلاس میں شرکت کریں گی، وہ گزشتہ دس سال میں پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی آئی ایم ایف چیف ہیں۔


مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی سربراہ آج 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں


دورے میں قرض پروگرام کے بعد معاشی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی، اہم ملاقاتوں میں آئی ایم ایف پروگرام کے پاکستانی معشیت پر اثرات بھی زیر بحث آئیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو پروگرام کے تحت چھ اعشاریہ ایک ارب ڈالر قرضہ دیاتھا جس کی آخری قسط ستمبر میں دی گئی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں