site
stats
بزنس

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گی

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر بھی پاکستان آئیں گے۔

عالمی مالیاتی ادارے کی سربراہ کرسیٹن لاگارڈ گزشتہ دس سال میں پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی آئی ایم ایف چیف ہونگی، دورے میں قرض پروگرام کے بعد معاشی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی۔ اہم ملاقاتوں میں آئی ایم ایف پروگرام کے پاکستانی معشیت پر اثرات بھی زیر بحث آئیں گے۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر بھی تاکی ہیکو ناکاو بھی پاکستان آئیں گے، دونوں رہنما پاکستان میں ہونے والی سنٹرل ایشین ریجینل اکنامک کوآپریشن کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آٹھائیس ستمبر کو ہوگا ،جس میں پاکستان کیلئے دس کروڑ بیس لاکھ ڈالر قرض کی آخری قسط کی منظوری متوقع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top