The news is by your side.

Advertisement

آئی ایم ایف کی سربراہ آج 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں

اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی سربراہ آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرسٹین لاگارڈ پاکستان میں ہونے والی سنٹرل ایشین ریجنل اکنامک کوآپریشن کے اجلاس میں شرکت کریں گی، وہ گزشتہ دس سال میں پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی آئی ایم ایف چیف ہیں۔

دورے میں قرض پروگرام کے بعد معاشی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی، اہم ملاقاتوں میں آئی ایم ایف پروگرام کے پاکستانی معشیت پر اثرات بھی زیر بحث آئیں گے جبکہ آئی ایم ا یف چیف حکام سے ملاقات بھی کریں گی۔


مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گی


آئی ایم ایف چیف کے ساتھ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر بھی تاکی ہیکو ناکاو کی آمد بھی متوقع ہے، دونوں رہنما پاکستان میں ہونے والی سنٹرل ایشین ریجینل اکنامک کوآپریشن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں