پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف نے اسپیشل پے اسکیل افسران کے حوالے سے کڑی شرط عائد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (06 نومبر 2025): آئی ایم ایف نے اسپیشل پے اسکیل افسران کے اثاثے بھی پبلک کرنے کی شرط عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق کے بعد سب صوبائی افسران کے اثاثوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، آئی ایم ایف کی تجویز ہے کہ ایسٹ ڈکلیئریشن کا دائرہ اسپیشل پے اسکیل آفیشلز تک بڑھایا جائے۔

دوسرے مرحلے میں اسپیشل پے اسکیل پر تعینات آفیشلز تک دائرہ بڑھانے پر ورکنگ ہوگی، وفاق اور صوبوں میں ایس پی پی ایس اسکیل پر تعینات آفیشلز کو اثاثے ڈکلیئر کرنا ہوں گے۔

آئی ایم ایف راضی !‌ عوام پر منی بجٹ کے خطرات ٹل گئے

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرز، لیگل ایڈوائزرز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز، اسپیشل ایکسپرٹس کو اثاثے ڈکلیئر کرنا ہوں گے، پی ایس پی پر تعینات آفیشلز کو سرکاری افسران کی طرح اثاثے ڈکلیئر کرنا ہوں گے۔

پی ایس پی پر تعینات اور سرکاری ملازمین کے ایسٹ ڈکلیئر کرنے کے لیے ایک میکنزم ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان حالیہ مذاکرات میں عوام پر نئے ٹیکس عائد کرنے کے بجائے ٹیکس ہدف میں کمی پر پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے 150 ارب روپے کا ٹیکس ٹارگٹ کم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں