The news is by your side.

سیلاب سے معیشت کو نقصان ، آئی ایم ایف سے پاکستان کو مزید ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد : آئی ایم ایف کا وفد سیلاب کے بعد کی معیشت کا جائزہ لینے پاکستان آئے گا، جس کے بعد پاکستان کو مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ماہرین پاکستان کا دورہ کریں گے ، دورے کے دوران آئی ایم ایف کا وفد سیلاب کے بعد کی معیشت کا جائزہ لے گا۔

وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفد سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لےگا اور سیلاب متاثرین کےمسائل سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔

وفد سیلاب متاثرین کی ضروریات سے متعلق معلومات اکٹھی کرےگا اور متاثرین کےروزگار سے متعلق امور کا بھی جائزہ لے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد سیلاب متاثرین کی معاونت کے لیے تجاویز اکٹھی کرے گا، جس کے بعد سیلاب کے نقصانات کے بارے رپورٹ تیار کرے گا۔

حکومت پاکستان آئی ایم ایف وفد کوبھرپور سہولیات فراہم کرے گی، وفد کی تیار کردہ رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کو مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

خیال رہے آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کیلئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے ہیں ، جس میں وہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت کے نقصانات سے عالمی امدادی اداروں کو آگاہ کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں